روابط کچن
سفید چنے کی چاٹ
اجزاء:
سفید چنے ----- ڈیڑھ پیالی
آلو ----- تین عدد
دہی ---- ایک پاؤ
املی کا پیسٹ ----- دو کھانے کے چمچ
پیاز ---- ایک عدد
ٹماٹر ----- دو عدد
ہرا دھنیا ----- تھوڑا سا
پودینہ ------ تھوڑا سا
ہری مرچ ---- چار سے پانچ عدد
نمک ------ حسب ذائقہ
کٹی ہوئی لال مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ----- آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی کھٹائی ----- آدھا چائے کا چمچ
پاپڑی ---- حسب ضرورت
تیل ----- دو سے تین چمچ
ترکیب:
چنے اور آلو ابال لیں- ایک پیالے میں چنے٬ آلو٬ تمام مصالحے اور املی کا پیسٹ ڈال کر مکس کرلیں- دہی اور پاپڑی ڈال دیں- پین میں تیل گرم کرلیں اور پیاز ڈال کر گرم کرلیں- اب اس پیاز میں ٹماٹر٬ ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال کر مکس کرلیں اور چاٹ پر ڈال دیں- مزیدار چنے کی چاٹ تیار ہے-
چنا چاٹ
اجزاء:
چنے ----- دو پیالی (ابلے ہوئے)
پیاز ----- ڈیڑھ عدد (درمیانہ)
تیل ---- دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ ---- دو عدد (باریک کاٹ لیں)
دھنیا٬ پودینہ ----- تھوڑا سا
زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
انار دانہ ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ ----- آدھا چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ---- آدھا چائے کا چمچ
کھٹائی ----- آدھا چائے کا چمچ
املی کا پانی ----- آدھا کپ
ش
ترکیب:
گرم تیل میں آدھے پیاز ڈال کر نرم کرلیں- دھنیا٬ پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں- پھر زیرہ٬ انار دانہ٬ نمک٬ چاٹ مصالحہ٬ کٹی ہوئی لال مرچ٬ پسی ہوئی لال مرچ٬ پسی ہوئی کھٹائی٬ چنا اور املی کا پانی ڈال دیں اور چولہے سے اتار لیں- کچھی پیاز ڈال کر مکس کریں-
-
چکن رولز
اجزاء:
چکن (ابلی ہوئی):- ایک پاؤ
لہسن (پسا ہوا):- ایک چاےکا چمچ
نمک :- ھسب زائقہ
کٹی ہوئی مرچ :- تین عدد
لیموں کا رس:- دو چاے کےچمچ
بیسن :- ایک کھانے کا چمچ
آلو (ابلے ہوے):- تین عدد
ہرا دھنیا :- ایک کپ
لال نرچ پاؤڈر:- ایک چاے کا چمچ
ناریل پسا ہوا:- دو چاے کے چمچ
گرم مصالحہ :- آدھا چاے کا چمچ
پوری کےلئے:-
آٹا :- دو کپ
سوجی :- آدھا کپ
نمک :- حسب ذائقہ
تیل :- تین چاے کے چمچ
گھی :- پانچ چاے کے چمچ
ترکیب:
١) مرغی کے چھوٹے چھوٹےٹکڑے کرلیں۔ آلو میش کر لیں اور دونوں چیزوں کو ملا کر اس میں تمام مصالحہ ملا کر اچھی طرح میش کرلیں۔
٢) آٹے اور سوجی میں نمک ، تیل ملا کر سخت گوندھ لیں ۔ تھوڑٰی دیر رکھ دیں ۔ پھر پیڑے بنا کر پوری بیل لیں اور مرغی کا آمیزہ چار چاے
کے چمچ پوری پر رکھ کر لپیٹ لیں ۔ کنارے اندر کی طف موڑ دیں اور گھی میں تل لیں ۔
سمو سے سبزی بھرے
اجزاء:
مٹر 250گرام
آلو 250گرام
میدہ 350گرام
پیاز ایک عدد
مرچ سبز دو عدد
لہسن آدھی گٹھی
ادرک ایک ٹکڑا
زیرہ سفید چائے کا آدھا چمچہ
گھی حسب ضرورت
ہلدی حسب ضرورت
سرخ مرچ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
آلو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے اورمٹر کی پھلیوں سے دانے نکال لیجئے۔ آلو اور مٹروں میں ہلدی، ادرک ، لہسن، پیاز، مرچ سرخ، مرچ سبز اور زیرہ سفید پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے دیجئے۔ آدھے گل جائیں تو اتار کر رکھ دیجئے۔میدے میں پچاس ملی لیٹر گھی ملا کر اس کو پانی سے اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ ملائم ہونے پر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی کی طرح بیل لیجئے۔ روٹی کو درمیان سے دو ٹکڑے کر کے ایک حصے پر پکے ہوئے آلو مٹر رکھئے اور دوسرا حصہ اوپر رکھ کر کناروں کو انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح دبائیے۔ تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ سموسے کی شکل تکونی ہونی چاہیے۔ فرائی پین یا کڑاہی میں گھی گرم کیجئے اور اس میں سموسوں کو تل لیجئے۔ سموسے بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکال لیجئے۔سبزی بھرے لذیذ سموسے تیار ہیں۔
آلو + چکن مکس پکوڑے
اجزاء:
آلو 3 عدد درمیانی سائز کے اُبال کر میش کرلیں ۔
بون لیس چکن آدھا پاؤ ( بوائل کر کے باریک ریشے کرلیں )
ہری مرچ 5 عدد باریک کتری ہوئی ۔
ہرا دھینا تھوڑا سا باریک کترا ہوا ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ ۔
نمک حسبِ ضرورت ۔
بیسن 4 کھانے کے چمچے ۔
انڈہ ۔ 1 عدد ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ چٹکی بھر ۔
نمک حسبِ ضرورت ۔
آئل حسبِ ضرورت ۔
ترکیب:
میش کیئے ہوئے آلو میں چکن کے ریشے ہرا دھینا ، ہری مرچ ، پسی سرخ مرچ اور نمک ملا کر اچھی طرح مکس کرکے چھوٹے سائز کے کباب بنا لیں ، اب بیسن میں انڈہ اور نمک مرچ شامل کر کے پیسٹ بنائیں پانی کی ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی بھی پیسٹ میں شامل کر لیں ، اب آلو کے کباب بیسن میں ڈبو کر فرائی کرلیں اور مزے سے کھائیں ۔ اس پکوڑے کے ساتھ ہری مرچوں والی دہی مزہ دیتی ہے ۔ ایک پیالی دہی میں 4 یا 5 ہری مرچ اور حسبِ ضرورت نمک ڈال کر بلینڈ کرلیں اور پکوڑے کے ساتھ مزے سے کھائیں ۔
قیمے کی کچوریاں
اجزاء:
قیمہ ---- آدھا کلو
نمک ---- حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ
پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) ---- دو عدد درمیانی
لال مرچ پسی ہوئی ---- ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ---- ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ----- آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ ---- ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ----- تین سے چار عدد
ہرا دھنیا ---- (باریک کٹا ہوا) ---- ایک گٹھی
لیموں کا رس ---- دو کھانے کے چمچ
میدہ ---- ایک کلو
میٹھا سوڈا ----- ایک چائے کا چمچ
اجوائن ---- آدھا چائے کا چمچ
گھی ---- تلنے کے لیے
ترکیب:
میدہ میں نمک٬ میٹھا سوڈا٬ اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں- پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں-
دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں- قیمہ٬ ادرک لہسن٬ کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے- پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں-
چولہے سے اتار کر اس میں پیاز٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں-
کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں- ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-
کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں- گرم گھی میں گولڈن براؤں ہونے تک ڈیپ فرائی کریں-
کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں-
More Coming Soon
SEARCH THIS SITE
Loading
RAWABIT BUREAUS
UPDATES
OPINION POLL
CONTACT US
Can be best viewed at 1024 x 768 pixels in IE 7.0+
Copyright © 2009 Monthly Rawabit Int.